انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی رہنمائی میں پاکستان میں شرح سود بڑھنے کا امکان ہے، بڑھتی مہنگائی کو قابو کرنے کیلئے شرح سود بڑھائی جا سکتی ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی اسٹاف لیول رپورٹ میں سخت مانیٹری پالیسی جاری رکھنے پر زور دیا گیا ہے۔ رائٹرز سروے میں 16 میں سے 9 ماہرین شرح سود میں ایک فیصد اضافے کے اندازے لگا رہے ہیں۔
سروے کے ماہرین سمجھتے ہیں کہ پیر کے اجلاس میں شرح سود 23 فیصد کر دی جائے گی، اسٹیٹ بینک نے اپریل 2022 سے اب تک 12.25فیصد شرح سود بڑھائی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق جون کے شیڈول اجلاس میں شرح سود برقرار رکھی گئی تھی، آئی ایم ایف پروگرام حاصل کرنے کیلئےجون کے ہنگامی اجلاس میں شرح سود ایک فیصد بڑھائی گئی، حکومت نے میمورنڈم آف اکانومک اینڈ فنانشل پالیسسز میں مزید مانیٹری اقدامات کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔
اسٹیٹ بینک مہنگائی اور مہنگائی کی توقعات کے رجحان میں واضع کمی تک سخت مانیٹری اقدامات کرتا رہے گا۔