لاہور میں مرغی کا گوشت641 روپے فی کلو اور انڈے 260 روپے درجن دستیاب ہیں۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق لاہور میں چینی120روپے فی کلو میں، آلو 80، پیاز 80، ٹماٹر 60، کھیرا 70، بینگن 70 اور بندگوبی 50 روپے کلو میں دستیاب ہے۔
اس کے علاوہ بھنڈی 100، لہسن چائنہ 335، ادرک تھائی لینڈ 730، پالک 40 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔
لاہور میں لیموں 400، سندھڑی آم 260، پپیتا 230، سیب 200 سے 400 روپے کلو، کیلا 300 روپے درجن، تربوز 60، آلوبخارا 400، آڑو 230 اور ایرانی کھجور 550 روپے میں دستیاب ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں چیکو 230، فالسہ 200، مٹن 2ہزار، بیف 12 سو روپے فی کلو، آٹا 20 کلو والا تھیلا 2420روپے، دودھ 180 روپے لیٹر اور دہی 180روپے کلو میں دستیاب ہے۔
گندم فی من 4200 روپے، چکی آٹا فی کلو 160، گھی فی کلو 670روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔