2
یوٹیلیٹی اسٹورز پر کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی ہے۔
اسلام آباد سے جاری اعلامیہ میں ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز نے کہا کہ معروف برانڈز کے کوکنگ آئل کی قیمت میں 85 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے ہک کوکنگ آئل 580 روپے کی بجائے 495 روپے فی لیٹر دستیاب ہوگا۔ کوکنگ آئل کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔