5
برطانیہ سمیت یورپ بھر میں شدیدگرمی کی لہر جاری ہے، برطانیہ میں آج اور کل درجۂ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپ کے بعض ممالک میں درجۂ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔
حکام نے لوگوں کو ٹھنڈی جگہوں پر رہنے اور بغیر ضرورت گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب فرانس، پرتگال اور اسپین کے جنگلات میں شدید گرمی کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔
پرتگال میں جنگلات کا 75 ہزار ایکڑ اور فرانس میں 22 ہزار ایکڑ حصہ آگ کی لپیٹ میں آ گیا۔
متاثرہ علاقوں سے ہزاروں افراد نے نقل مکانی شروع کر دی ہے۔