4
ایل پی جی ایسوسی ایشن کے صدر عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ گیس مارکیٹنگ کمپنیوں اور مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) پلانٹ مالکان نے حکومتی نرخ ماننے سے انکار کردیا۔
عرفان کھوکھر نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک بھر میں ایل پی جی کی مصنوعی قلت پیدا ہو گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی طرف سے گیس کی قیمت میں 50 روپے فی کلو کمی پر عمل درآمد نہ ہوسکا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ عوام لٹ رہے ہیں اور حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔