کوئٹہ میں دودھ اور پشاور میں مرغی مہنگی ہو گئی۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 20 روپے کا اضافہ کر دیا گیا، دودھ کی فی لیٹر قیمت 160 سے بڑھ کر 180 روپے ہو گئی۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ طوغی روڈ سمیت بعض علاقوں میں فی لیٹر دودھ 200 روپے میں بھی فروخت ہو رہا ہے۔
شہریوں نے مطالبہ کیا کہ شہر میں دودھ کی سرکاری نرخ پر فروخت یقینی بنائی جائے۔
شہر میں انتظامیہ کی جانب سے فی لیٹر دودھ کی قیمت 135 روپے مقرر ہے۔
دوسری جانب مارکیٹ ذرائع کے مطابق پشاور میں مرغی فی کلو 460 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے، گزشتہ تین ہفتوں میں چکن کی قیمت میں 90 روپے سے زیادہ کا اضافہ کیا گیا ہے۔
ذرائع نے کہا ہے کہ لہسن فی کلو 450 روپے اور پیاز 180 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے جبکہ عام مارکیٹ میں چاول فی کلو 400 روپے کے ہو گئے ہیں، دالوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔