امریکا کی ریاست نیویارک کی گورنر کیتھے ہوکل نے کہا ہے کہ ایک بار پھر منتخب ہوئیں تو وہ ریاست میں لاقانونیت پر قابو پانے اور کمیونٹیز کےدرمیان ہم آہنگی کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گی۔
کیتھے ہوکل نے یہ بات امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی کےچیئرمین ڈاکٹر اعجاز احمد کی جانب سے نیو یارک میں فنڈ ریزنگ تقریب سےخطاب میں کہی۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلم کمیونٹی کو درپیش مسائل حل کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ کیتھی ہوکل 24 اگست 2021 سے نیویارک کی گورنر ہیں، ریاست کی 57 ویں گورنر کا اس بار ری پبلکن حریف لی زیلڈن سے مقابلہ ہوگا۔
غیرمعمولی طور پر یہ ریس کیتھی ہوکل کے لیے چیلنجز کا شکار ہوگئی ہے۔
ڈاکٹر اعجاز احمد نے کمیونٹی پر زور دیا ہے کہ وہ کیتھی ہوکل کو کامیاب بنائیں۔