1
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کریڈٹ کارڈ سے عالمی ادائیگیوں کی انٹربینک سیٹلمنٹ اسکیم میں 31 دسمبر تک توسیع کردی۔
اس حوالے سے اسٹیٹ بینک کے ایکسچینج پالیسی ڈپارٹمنٹ نے لیٹر جاری کردیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ڈالر انٹربینک سے خریداری اسکیم کو31 دسمبر تک توسیع دی جارہی ہے۔
اسٹیٹ بینک کا مزید کہنا ہے کہ کارڈ سے عالمی ادائیگیوں کےلیے ڈالر انٹربینک سے خریدنے کی اجازت مئی میں دی گئی تھی۔