4
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا منفی دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 244 پوائنٹس کی کمی ہوگئی۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن رہا۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 502 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
حصص بازار میں 14 کروڑ 41 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 4 ارب 12 کروڑ روپے رہی۔
اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 47 ارب روپے کم ہو کر 6 ہزار 372 ارب روپے ہے۔