2
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا، جہاں 100 انڈیکس میں 226 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس اس اضافے کے بعد کاروبار کے اختتام پر 41 ہزار 585 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس کی بلند ترین اور کم ترین سطح کے درمیان 289 پوائنٹس کا فرق رہا۔ انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 14 ہزار 647 رہی۔
حصص بازار میں 22 کروڑ 90 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 7 ارب 43 کروڑ روپے رہی۔
اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 22 ارب روپے بڑھ کر کاروبار اختتام پر 6 ہزار 367 ارب روپے ہے۔