1
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 337 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس اس اضافے کے بعد کاروبار کے اختتام پر 44 ہزار 585 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 341 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
حصص بازار میں آج 44 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا جس کی مالیت 12 ارب روپے رہی۔
اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 61 ارب روپے بڑھ کر 6 ہزار 756 ارب روپے ہوگئی۔