1
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 186 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز ملے جلے رجحان سے ہوا، 100 انڈیکس آج 359 پوائنٹس کے بینڈ میں کاروبار کر کے 186 پوائنٹس اضافے سے 42 ہزار 983 پر بند ہوا۔
حصص بازار میں آج 18 کروڑ 67 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 6 ارب 66 کروڑ روپے سے زائد رہی۔
اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 7 ارب روپے بڑھ کر 6 ہزار 868 ارب روپے رہی۔