22
امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ جاری ہے جس کے باعث پاکستانی روپیہ اپنی قدر کھوتا جا رہا ہے۔
آج صبح کاروبار کے آغاز میں ہی امریکی ڈالر مزید مہنگا ہو گیا۔
انٹر بینک میں ڈالر 6 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 218 روپے 95 پیسے کا ہو گیا۔
انٹر بینک میں گزشتہ روز ڈالر 218 روپے 89 روپے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 186 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 41942 پر آ گیا ہے۔