2
لاہور میں مرغی اور چینی کے بعد چکی کے آٹے کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا گیا۔
چکی اونرز ایسوسی ایشن کے مطابق آٹے کی فی کلو قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔
اضافے کے بعد چکی کے آٹے کی نئی قیمت 135 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔
چکی اونرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ گندم کی قیمت روزانہ کی بنیاد پر بڑھ رہی ہے اور ہمیں سرکاری گندم بھی نہیں دی جارہی۔
چکی اونرز ایسوسی ایشن کے مطابق بازار سے مہنگی گندم خرید رہے ہیں، قیمت بڑھانا مجبوری ہے۔