3
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 1371 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس اس اضافے کے بعد کاروبار کے اختتام پر 41 ہزار 437 پوائنٹس پر بند ہوا۔
حصص بازار میں 22 کروڑ 68 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 7 ارب روپے رہی۔
اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 173 ارب روپے بڑھ کر 6 ہزار 336 ارب روپے ہے۔