2
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا اور 100 انڈیکس کے گرنے کی تین روزہ لہر 1958 پوائنٹس پر ختم گئی۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر 495 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 39 ہزار 838 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 602 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جہاں اس کی بلند ترین سطح 39 ہزار 926 اور کم ترین سطح 39 ہزار 330 پوائنٹس رہی۔
حصص بازار میں 19 کروڑ 45 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 5 ارب 48 کروڑ روپے رہی۔
اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 65 ارب روپے اضافے سے 6 ہزار 362 ارب روپے ہے۔