2
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا، 100 انڈیکس میں 346 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر اس اضافے کے بعد 41 ہزار 927 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 410 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 41 ہزار 991 رہی۔
حصص بازار میں آج 22 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 6 ارب 49 کروڑ روپے رہی۔
اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 24 ارب روپے بڑھ کر 6 ہزار 314 ارب روپے ہے۔