4
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز سرمایہ کاری کا مثبت رجحان رہا۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے ابتدائی گھنٹے میں 231 پوائنٹس اضافے سے کاروباری دن کی بلند ترین سطح 42 ہزار 442 پوائنٹس تک گیا۔
تاہم کاروبار کا اختتام 126 پوائنٹس اضافے سے 42 ہزار 211 پوائنٹس پر ہوا۔
حصص بازار میں 24 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 10 ارب 53 کروڑ روپے سے زائد رہی۔
اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 13 ارب روپے بڑھ کر 6 ہزار 875 ارب روپے ہے۔