کراچی میں بجلی کی تقسیم کار کمپنی کےالیکٹرک نے ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن شعبے کےلیے مالی سال 2024 سے 2030 تک سرمایہ کاری کا منصوبہ تشکیل دے دیا۔
یہ سرمایہ کاری منصوبہ کراچی کی ترقی کےلیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے بجلی کی مستقل فراہمی کےلیے نظام کو بہتر بنائے گا۔
نئے منصوبے میں بجلی کی طلب میں متوقع اضافے، نقصانات میں کمی کے اقدامات اور حفاظت کےلیے نظام میں بہ ہدف اور جدید ٹیکنالوجی پر مبنی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔
اس منصوبے میں بجلی کی ترسیل اور تقسیم میں 484 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔
منصوبے کی تشکیل میں کےالیکٹرک نے نیشنل گرڈ سمیت بیرونی ذرائع سے اضافی، سستی، محفوظ اور قابل اعتبار بجلی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ شہر میں ہر قسم کے ماحول اور موسمی حالات میں بجلی کی مستحکم فراہمی کو مدنظر رکھا ہے۔
کےالیکٹرک نے نجکاری کے بعد اپنے ٹی اینڈ ڈی نقصانات کو نصف کر دیا ہے، صارفین کی تعداد اور بجلی کی فراہمی کو دُگنا کیا ہے۔
یہ سب بجلی کی فراہمی کی ویلیو چین میں 474 روپے کی مسلسل سرمایہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوا۔