5
پنجاب کی وزیرِ صحت یاسمین راشد نے میؤ اسپتال کا دورہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا۔
وزیرِ صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اچانک میؤ اسپتال پہنچ گئیں۔
انہوں نے اسپتال کی ایمرجنسی میں انتظامیہ کی جانب سے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں اور صفائی کی صورتِ حال کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر میؤ اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر منیر احمد ملک نے صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کو بریفنگ دی۔
صوبائی وزیرِ صحت نے اسپتال کی ایمرجنسی میں فراہم کی جانے والی سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایم ایس اور دیگر عملے کی کارکردگی کو سراہا۔