نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ڈسکوز کی بلنگ میں بے ضابطگیوں کا نوٹس لے لیا، بلوں میں تضادات اور دیگر مسائل پر ڈسکوز کی کارکردگی جانچنے کیلئے کمیٹی قائم کر دی گئی۔
نیپرا اعلامیہ کے مطابق کمیٹی ایک ماہ میں تفصیلی رپورٹ پیش کرے گی، کمیٹی رپورٹ کی بنیاد پر اتھارٹی متعلقہ ڈسکوز کے خلاف قانونی کارروائی کرے گی۔
نیپرا نے بتایا کہ آج سماعت میں ڈسکوز کے سی ای اوز نے بےضابطگیوں پر وضاحت دی ہے۔
ڈسکوز حکام نے بتایا کہ متعلقہ افسران اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
نیپرا نے تمام ڈسکوز کو بلنگ کے مسائل ختم اور صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔