5
مغربی افریقی ملک نائجیریا میں عمارت گرنے سے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
نائجیرین حکام کے مطابق لاگوس شہر میں سات منزلہ زیر تعمیر عمارت گرنے سے یہ 2 ہلاکتیں ہوئیں۔
حکام کا کہنا تھا کہ دونوں افراد کی لاشیں ملبے سے نکال لی گئی ہیں، عمارت کے ملبے تلے 4 افراد کے دبے ہونے کا امکان ہے جن کی تلاش جاری ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ عمارت گرنے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے۔