3
ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1750 روپے کی بڑی کمی ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا دام 2 لاکھ 25 ہزار 500 روپے ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 1550 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 93 ہزار 330 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 2 ڈالر اضافے کے بعد 1963 ڈالر فی اونس ہے۔