4
ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 150 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے سے ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 55 ہزار 800 روپے ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قدر 128 روپے اضافے سے ایک لاکھ 33 ہزار 616 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 18 ڈالر کم ہو کر ایک ہزار 686 ڈالر فی اونس ہے۔