3
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں گزشتہ ہفتے 5 کروڑ 28 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 5 مئی تک 9 ارب 98 کروڑ ڈالر رہے۔
اعلامیہ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر 7 کروڑ 38 لاکھ ڈالر کم ہو کر 4 ارب 38 کروڑ ڈالر رہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر بڑھ کر 5 ارب 60 کروڑ ڈالر رہے۔