راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ مفتاح اسماعیل آئی ایم ایف کا ترجمان ہے جس سے پرچون فروش بھی محفوظ نہیں ہیں ۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق شیخ رشید احمد نے کہا کہ سیاسی پریشر ککر کو چولہے سے نہ ہٹایا گیا تو وہ پھٹ جائے گا، بےبس ترین وزیراعظم کو اپنی پارٹی، بلوچستان عوامی پارٹی اور ایم کیو ایم بھی آنکھیں دکھارہی ہیں ، حکمران مرکز میں پرویز الہٰی کے خلاف سازش تیار کررہے ہیں، پرویز الہٰی کے خلاف عدم استحکام رابطے کے پل اور ڈائیلاگ کو ختم کر دے گا۔
سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ غریب بجلی کے بل یا گھر کے کرائے میں سے ایک چیز ادا کر سکتا ہے،سارے ملک کوغریب کا مذبح خانہ بنا دیاگیا ،21تاریخ کو لیاقت باغ میں عمران خان بڑاجلسہ کرے گا،یہ70کی دہائی نہیں ہے، توشہ خانہ اور ممنوع فنڈنگ عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔