ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ کے خلاف میچ کی تیاریوں میں مصروف پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے ملاقات کی ہے۔
میلبرن میں کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ بہت زبردست فائٹ بیک کی ہے آپ نے، جس پر آپ کو فخر ہونا چاہیے۔
رمیز راجہ نے کھلاڑیوں سے 1992 ورلڈ کپ کی یادیں شیئر کرتے ہوئے کہا کہ جب گراؤنڈ میں گئے تو 90 ہزار لوگ تھے لیکن اندر کپتان عمران خان نے ہم سے سب سے مختصر بات کی۔
چیئرمین پی سی بی نے کوچنگ اسٹاف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کھلاڑیوں سے کہا کہ کچھ بھی ہو آپ اپنا سو فیصد دیں۔
انہوں نے کہا کہ کیریئر میں ایسے موقع بار بار نہیں آتے، بس جائیں اور ماحول کو انجوائے کریں۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اتوار کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں شیڈول ہے۔