26
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کہیں بھی محرم کا چاند نظر نہیں آیا۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کوئٹہ میں ہوا جس کے اختتام پر ایک بیان میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں کہیں بھی محرم کا چاند نظر نہیں آیا اس لیے یکم محرم یعنی نئے اسلامی سال کا آغاز 31 جولائی اتوار کو ہوگا جب کہ یوم عاشور 9 اگست بروز منگل کو ہوگا۔
اس سے قبل محکمہ موسمیات کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ پاکستان میں نیا چاند دیکھنے کا وقت رات آٹھ بج کر 20 منٹ تک ہے۔