3
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ کی وزیر اعظم لز ٹرس نے اپنی ہی پارٹی کے ارکان کی بغاوت کے بعد استعفی دے دیا. استعفی کے بعد وہ برطانیہ کی تاریخ میں سب سے کم مدت کیلئے عہدے پر رہنے والی وزیر اعظم بن گئیں. وہ صرف 45 دن تک اس عہدے پر رہیں.
برطانیہ کے مقامی وقت کے مطابق دن ڈیڑھ بجے کے قریب 10 ڈاؤننگ سٹریٹ میں خطاب کرتے ہوئے قوم کو بتایا کہ وہ ٹوری ایم پیز کی جانب سے کھلی بغاوت کے بعد استعفی دے رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک ہفتے تک برطانیہ کو نیا وزیر اعظم مل جائے گا، جب تک نیا وزیر اعظم عہدہ نہیں سنبھالتا تب تک وہ عہدے پر خدمات سر انجام دیتی رہیں گی.