19
عید کی چھٹیوں کے بعد انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز میں ہی امریکی ڈالر سستا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 16 پیسے سستا ہونے کے بعد 283 روپے 30 پیسے کا ہو گیا۔
عید کی چھٹیوں سے قبل کاروبار کے آخری دن ڈالر 283 روپے 46 پیسے پر بند ہوا تھا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پہلے کاروباری دن کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 218 پوائنٹس کے اضافے سے 41 ہزار 226 پر آ گیا۔
عید کی چھٹیوں سے قبل کاروبار کے آخری دن 100 انڈیکس 41 ہزار 7 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔