اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے طیبہ گل کے الزامات پر انکوائری کمیشن قائم کردیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے طیبہ گل کے سابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال پر جنسی ہراسگی کے سنگین الزامات پر کمیشن آف انکوائری ایکٹ 2017 کے تحت انکوائری کمیشن بنا دیا۔ انکوائری کمیشن کو انکوائری کمیشن ایکٹ کے ساتھ کریمنل کورٹ کے سیکشن 10 کے تحت اختیارات بھی حاصل ہونگے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق کمیشن کی سربراہی رابعہ جویریہ آغا کریں گے، وہ قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کی چیئر پرسن بھی ہیں۔قومی کمیشن برائے انسانی حقوق پنجاب کے رکن ندیم اشرف اور سندھ کی رکن انیس ہارون کمیشن کے ممبر ہوں گے۔
نوٹیفکیشن میں انکوائری کمیشن کے ٹرمز آف ریفرنس (ٹی آو آر ) بھی طے کردیے گئے ہیں۔ کمیشن جنسی ہراسانی اور اختیارات کے غلط استعمال تحقیقات کرے گا۔ کمیشن انتظامی انصاف کے عمل کی خلاف ورزی کا تعین بھی کرے گا۔