پاکستانی اداکارہ صرحا اصغر جَلد ماں بننے والی ہیں۔
صرحا اصغر آج کل اپنے سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آ تی ہیں، کبھی وہ حاملہ ہونے کے باوجود سخت ورزشیں تو کبھی ڈنر کے لیے باہر جاتے ہوئے اپنی تیاری کی ویڈیوز شیئر کرتی ہیں۔
صرحا اصغر نے حال ہی میں ایک ویڈیو کے ذریعے اپنے گھر آنے والے ننھے مہمان کی جنس مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔
صرحا اصغر کی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے شوہر کے ہمراہ ایک گانے پر ڈانس کر رہی ہیں اور ویڈیو کے آخر میں کینن کے ذریعے نیلے رنگ کا پاؤڈر ہوا میں چھوڑ کر اپنے آنے والے بچے کی جنس کا بتا رہی ہیں۔
صرحا اصغر کی اس ویڈیو کے مطابق اُن کے ہاں جَلد بیٹے کی ولادت متوقع ہے۔
واضح رہے کہ معالجین کے بعد صرحا اصغر نے بھی اس بات کو ثابت کر دکھایا ہے کہ ماں بننے کا عمل (حمل) کوئی بیماری نہیں بلکہ ایک خوبصورت احساس ہے۔