3
انڈونیشیا میں گردوں کی بیماری سے ہلاک بچوں کی تعداد 133ہوگئی
انڈونیشیا میں گردوں کی بیماری میں مبتلا ہو کر مرنے والے بچوں کی تعداد133ہوگئی ہے۔ انڈونیشیا کی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بچوں میں acute kidney injury کے اب تک 241 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 133 بچے بیماری کے سبب جان کی بازی ہارچکے ہیں۔