3
ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 3300 روپے کی بڑی کمی ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 81 ہزار 800 روپے ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 2829 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 55 ہزار 864 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا دام 5 ڈالر اضافے کے بعد 1876 ڈالر فی اونس ہے۔