3
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت سوا دو لاکھ روپے پر آگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی کمی سامنے آئی ہے۔
اس کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 25 ہزار روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 257 روپے کم ہو کر 1 لاکھ 92 ہزار 900 روپے ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کا ریٹ 8 ڈالر کی کمی کے بعد 2 ہزار 36 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔