1
سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 3 ہزار 700 روپے کی بڑی کمی ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 92 ہزار 200 روپے ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 3 ہزار 173 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 64 ہزار 780 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 18 ڈالر کم ہو کر ایک ہزار 837 ڈالر فی اونس ہے۔