2
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے کہا ہے کہ حکومت نے 2 ہزار 586 ارب روپے مالیت کے ٹی بلز نیلامی میں فروخت کیے ہیں۔
مرکزی بینک کے مطابق نیلامی میں حکومت نے 3 ماہ کے 2012 ارب روپے مالیت کے بلز بیچے ہیں۔ تین ماہ کے بلز کی کٹ آف ایلڈ 21.99 فیصد برقرار رہی۔
ایس بی پی نے اعلامیے میں کہا کہ حکومت نے 6 ماہ کے 223 ارب روپے مالیت کے بلز بیچے ہیں۔ 6 ماہ کے بلز کی کٹ آف ایلڈ 5 بیسز پوائنٹس بڑھ کر 21.989 فیصد رہی۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ حکومت نے 12 ماہ کے 350 ارب روپے مالیت کے بلز بیچے ہیں۔ 12 ماہ کے بلز کی کٹ آف ایلڈ 21.99 فیصد برقرار ہے۔