6
وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ثابت کر سکتا ہوں کہ پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔
یہ بات وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان اسٹاک ایکسچینچ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ مشکل حالات ضرور ہیں لیکن پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ لوگوں کو خوف میں مبتلا کر دیا گیا ہے جس کے بعد کوئی ڈالر تو کوئی سونا خرید رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان بھنور میں آ چکا ہے، جس سے نکالنا ہے، سنگین مسائل ہیں لیکن ہمیں ان کا حل نکالنا ہے۔