پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ گلوکار و اداکار علی گل پیر نے فیروز خان اور علیزے سلطان کے تنازع پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بہنوں کو جوابدہ نہیں ہونا چاہیے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مشی خان کی جانب سے حمائمہ ملک کو تنقید کا نشانہ بنائے جانے کے حوالے سے ایک سوشل میڈیا پیچ کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے علی گل پیر نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔
گلوکار کا کہنا تھا کہ بہنوں کو اپنے بالغ بھائیوں کے رویے کے لیے جوابدہ نہیں ہونا چاہیے۔ ایک عورت کی حمایت کرتے ہوئے دوسری عورت پر تنقید کرنا خاص طور سے جب کوئی مرد مبینہ طور پر ملزم ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہاں! متاثرہ خاتون کو انصاف ملنا چاہئے لیکن ان خواتین سے نفرت کرنا جن کا تعلق ملزم کے خاندان سے ہوتا ہے، محض بیوقوفی ہے، مجھے اس پر افسوس ہے‘۔
علی گل پیر کا ردعمل آنے کے کچھ ہی دیر بعد اداکارہ اور میزبان انوشے اشرف نے بھی ان خیالات سے حمایت کا اظہار کیا۔
انوشے اشرف نے انسٹا اسٹوری اپ ڈیٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ وقت فیروز خان اور ان کے اہل خانہ کے لیے مشکل وقت ہے لیکن ہماری توجہ گھریلو تشدد کے مسلئے اور اس سے متاثرہ سے ہٹنی نہیں چاہئے۔ایک دوسرے کو نیچا دیکھانے کی بجائے دوسروں کی رہنمائی کی جائے۔ ایک خاتون کی حمایت کے لیے دوسری خاتون پر تنقید کرنا اصل مقصد کو ختم کردے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ان کی بہنیں بہت کچھ سہہ چکی ہیں اور بعض اوقات جب بات اپنے گھر پر آیئے تو خاموشی ایک مشکل لیکن صحیح راستہ ہوتا ہے۔ اس لیے یہ سب بند کریں۔ علی گل پیر اپنی جگہ بالکل درست ہیں۔