ایک سال کے دوران فی لیٹر پیٹرول 13 روپے 26 پیسے مہنگا جبکہ ڈیزل 16 روپے 4 پیسے فی لیٹر سستا ہوا۔
یکم جولائی 2022 کوایک لیٹر پیٹرول کی قیمت 248 روپے 74 پیسے تھی جبکہ یکم جولائی 2023 کو پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 262 روپے ہے۔
یکم جولائی 2022 کو فی لیٹر ڈیزل کی قیمت 276 روپے 54 پیسے تھی اور اب ڈیزل کی فی لیٹرقیمت 260 روپے 50 پیسے ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 7 روپے اضافہ کیا گیا تھا۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت 262 روپے فی لیٹر برقرار ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں اگلے 15روز کے لیے ساڑھے7 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔