3
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایشیا کپ میں سپر فور مرحلے میں پاکستان اور روایتی حریف بھارت آمنے سامنے ہیں، پاکستان نے ٹاس جیت کا باؤلنگ کا فیصلہ کر لیا ہے ۔
دبئی میں جاری ایشیا کپ میں پاکستان اور روایتی حریف بھارت ایک بار پھر سے سپر فور مرحلے میں آمنے آچکے ہیں، پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے، واضح رہے کہ پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، شاہنواز دھانی کی جگہ محمد حسنین کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔