6
امریکی ڈالر کی اڑان اور پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کا سلسلے جاری ہے۔
انٹربینک میں ڈالر 8 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 285 روپے 90 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 285 روپے 82 پیسے پر بند ہوا تھا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 251 پوائنٹس کم ہونے کے بعد 41 ہزار 348 پر آ گیا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 41 ہزار 599 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔