اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے بینکوں کے خلاف انفورسمنٹ ایکشن کے تحت قوائد و ضوابط کی خلاف ورزری پر 6 بینکوں پر جرمانے عائد کردیے۔
جون 2023 میں ختم ہوئی سہ ماہی میں بینکوں پر 35 کروڑ 15 لاکھ روپے جرمانے عائد ہوئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق بینکوں کے جنرل بینکنگ آپریشن پر جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔ یہ جرمانے بینکوں پر زرمبادلہ، صارف پہچان، ضوابط کی خلاف ورزی پر عائد کیے گئے۔
مرکزی بینک کے مطابق بینکوں کو اپنے کنٹرولز اور پروسسز بہتر بنانے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ایک بینک کو اپنی کارڈ بیس ادائیگیوں پر نظر رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔