5
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کی 25 سال پرانے کیسز میں بریت کے خلاف نیب کی اپیلیں خارج کر دیں ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے آصف زرداری کی پچیس سال پرانے کیسز میں بریت کے خلاف نیب کی اپیلوں پر سماعت کی ،جس دوران نیب نے عدالت سے باضابطہ طور پر اپیلیں واپس لینے کی درخواست کی ۔ چیف جسٹس نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ نیب کی اپیلیں واپس لینے کی درخواست منظور کرتے ہیں اور اپیلیں میرٹ پر بھی خارج کر رہے ہیں، نیب کی اپیلیں میرٹ پر بھی خارج ہونی تھیں ۔