2
محکمۂ صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی میں 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.36 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ کراچی میں 24 گھنٹوں میں 9009 ٹیسٹ میں سے 303 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔
ان کا کہنا ہے کہ حیدرآباد میں کورونا وائرس کی شرح 5.24 فیصد ریکارڈ ہوئی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ حیدرآباد میں 191 ٹیسٹ میں 10 افراد میں کورونا کیس مثبت آئے۔
ترجمان محکمۂ صحت کا مزید کہنا ہے کہ سندھ میں مجموعی طور پر کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.35 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔