3
کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ25 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں گزشتہ24 گھنٹوں میں کورونا کے 9 ہزار 293 ٹیسٹ کیے گئےجس کے بعد 209 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق حیدرآباد میں کورونا وائرس کی مثبت شرح 4 اعشاریہ 67 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب سندھ بھر میں مجموعی طور پر کورونا کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 43 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ صوبے میں کورونا کے 10 ہزار 802 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 264 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔