ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) نے مختلف ادویات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
ڈریپ اعلامیے کے مطابق جن ادویات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا گیا ہے اُن میں مختلف بیماریوں کے انجیکشن، گولیاں، انہیلر اور سیرپ شامل ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ نئے سالٹ، فارمولیشن، اسٹرنتھ والی ادویات کی قیمتوں کی حد مقرر کی گئی ہے جبکہ بلڈ پریشر اور خون کی شریانیں کھولنے والی گولیوں کی نئی قیمت متعین کردی ہے۔
نوٹیفکشین کے مطابق کینسر کے علاج کی نئی رجسٹرڈ دوا لوریکا کی قمیت 8 لاکھ 46 ہزار 857 روپے مقرر کی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق دمہ کے مریضوں کے استعمال کی انہیلر 1390 جبکہ ہیپاٹائٹس کے انجیکشن کی قیمت 10 ہزار 275 کی گئی ہے۔
پیراسیٹامول اور ڈیپ ہائیڈراڈلین کی 20 گولیوں کی نئی قیمت 192 جبکہ ملیریا میں استعمال ہونے والی کلورو کیوین کی قیمت 1 ہزار 7 روپے مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کینسر کے مریضوں کے انجیکشن بورٹیزومب کی قیمت 17 ہزار 513 جبکہ انفیکشن میں استعمال ہونے والی دوا زیربیکسہ کی قیمت 15 ہزار 356 روپے مقرر کی گئی ہے۔