1
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا، 100 انڈیکس میں 626 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر اس اضافے کے بعد 44 ہزار 168 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کاروباری دن میں انڈیکس 662 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
حصص بازار میں آج 29 کروڑ شیئرز کا کاروبار 12 ارب 42 کروڑ روپے میں طے ہوا۔
پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 75 ارب روپے اضافے سے 6 ہزار 691 ارب روپے ہے۔