0
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا منفی دن رہا، جہاں 100 انڈیکس میں 566 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس اس کمی کے بعد 41 ہزار 150 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 801 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جہاں اس کی کم ترین سطح 41 ہزار 46 رہی۔
حصص بازار میں آج 18 کروڑ 75 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 7 ارب 85 کروڑ روپے رہی۔
کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 75 ارب روپے کم ہو کر 6 ہزار 480 ارب روپے ہے۔