2
پاکستان میں کورونا وائرس کی چھٹی لہر کے پیشِ نظر کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس عالمی وباء سے مزید 10 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 22451 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 737 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ کورونا وائرس کی مثبت شرح 3.28 فیصد رہی۔
این آئی ایچ کے مطابق کورونا وائرس میں مبتلا 189 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ روز 779 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی اور اس موذی وباء نے زیرِ علاج 2 مریضوں کی جان لے لی تھی۔